رحیم یارخان،ناجائز تجاوزات کے خلاف میونسپل کمیٹی کا آپریشن جاری

بدھ 19 جون 2019 23:25

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ناجائز تجاوزات کے خلاف میونسپل کمیٹی کا آپریشن کلین اپ جاری،سڑکیں کشادہ ہونے لگیں شہریوں کو پیدل چلنے میں آسانی ہونے لگی میونسپل کمیٹی ،ڈپٹی کمشنر اورایڈمنسٹریٹر کو شہریوں کا خراج تحسین، آپریش کلین جاری رکھاجائے، شہریوں کاڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اورایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سے مطالبہ۔

ذرائع کے مطابق شہر میں غیرقانونی تجاوزات قائم ہونے کی وجہ سے شہرمیں ٹریفک کانظام مفلوج ہوکر رہ گیا لوگوں کو پیدل چلنے میں بھی دشواری ، شہریوں کی مسلسل شکایات پر ڈپٹی کمشنر کے حکم پر میونسپل کمیٹی کے عملہ نے لینڈآفیسر وحید سردار کی سربراہی میں بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن کلین شروع کردیا گذشتہ رات گئے جاری اس آپریشن کلین اپ میں سڑکوں پر پڑے بلڈنگ میڑیل ، بجری ملبے کے ڈھیروں کا اٹھالیا گیا اس کے علاوہ گھروں کے آگے بنے غیرقانونی تھڑے اور ریمپ توڑد یے گئے۔

(جاری ہے)

اڈا خانپور، بابا غریب شاہ ، جامعہ قادریہ روڈ ،شاہی روڈ، سرکلرروڈ ،اڈاگلمرگ سمیت دیگرعلاقوں میں رات گئے آپریشن کلین جاری رہا اس موقع پر لینڈآفیسر وحید سردار نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اورایڈمنسٹریٹر کے حکم پر یہ آپریشن کلین اپ بلاتفریق جاری رہیگا انہوں نے شہریوں کو کہاکہ وہ کسی بھی قسم کی ناجائزتجاوزات قائم کرنے سے بازرہیں ،سڑکوں پر بلڈنگ میڑیل اپنی حدود میں رکھیں اور اطراف میں سبز کپڑا لگائیں۔انہوں نے کہاکہ گیس سلنڈر ،دیگیں پکانے والوں اور دکانوں کے باہر سریا رکھنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی ہوگی۔