شہباز شریف کنفیوژن کا شکار ہیں، شہباز شریف کی ذہنی کشمکش کا ثبوت ان کا خطاب ہے

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

جمعرات 20 جون 2019 14:14

شہباز شریف کنفیوژن کا شکار ہیں، شہباز شریف کی ذہنی کشمکش کا ثبوت ان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کنفیوژن کا شکار ہیں، وہ مفاہمت کی بات کرتے ہیں تو ان کے اپنے سیاسی انتہاء پسند ان کے پاؤں کی زنجیر بن جاتے ہیں، شہباز شریف کی ذہنی کشمکش کا ثبوت ان کا خطاب ہے۔

(جاری ہے)

جعمرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف ایک طرف میثاق معیشت کی پیشکش اور دوسری جانب حکومت نہ چلنے دینے کی جذباتی دھمکی دیتے ہیں، انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ جیل میں اپنے بھائی سے لائن لیں یا پھر اپنے دل کی سنیں انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں، صرف اور صرف ذاتی کاروباری مفادات ہیں۔