فلم ’’ایونجرز :اینڈ گیم‘‘ اضافی پوسٹ کریڈٹ سرپرائزز کے ساتھ دوبارہ 28 جون کو ریلیزکی جائے گی

جمعہ 21 جون 2019 11:31

فلم ’’ایونجرز :اینڈ گیم‘‘ اضافی پوسٹ کریڈٹ سرپرائزز کے ساتھ دوبارہ ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) ہالی وڈ فلم ’’ایونجرز :اینڈ گیم‘‘ اضافی پوسٹ کریڈٹ سرپرائزز کے ساتھ دوبارہ 28 جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق مارول سٹوڈیو کے صدرکیون فیگ نے بتایا ہے کہ ہم ’’ایونجرز :اینڈ گیم‘‘ کواضافی پوسٹ کریڈٹ سرپرائزز کے ساتھ 28جون کو دوبارہ سے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کے چند کاٹے گئے مناظر، اور کچھ حیران کر دینے والے مناظر فلم میں شامل کئے گئے ہیں جو مداحوں کے لئے اب پیش کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :