کلاس نہم و دہم میں زیادہ مارکس لینے والے طلبا کو ملک کے بڑے کالجز میں اعزازی داخلے دیئے جائیں ،جمعیت طلبااسلام نظریاتی کا مطالبہ

ہفتہ 22 جون 2019 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2019ء) جمعیت طلبااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی صدر عبدالرحیم صبا جنرل سیکرٹری عباس لطیف یوسفزئی محمدشفیع ابدالی انجینئرخلیل احمد انجینئر ثنااللہ شاہ عبدالصمد فضل الرحمن رحمانی نصیب ساہل رحمت شاکر نصیب عادل حمیداللہ درانی ودیگر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ جمعیت طلبااسلام نظریاتی حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ کلاس نہم و دہم میں زیادہ مارکس لینے والے طلبا کو ملک کے بڑے کالجز میں اعزازی ایڈمیشنز دیا جاہے اور اس کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کی موقع فراہم کیا جاہے بلوچستان کے اکثر طلبا غربت کی وجہ سے میٹرک کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے سے قاصر رہ جاتے ہیں اگر سرکاری سطح پر ان کی حوصلہ افزائی کیا اور اس کیلئے خصوصی سکالرشپ کا اعلان کیا تو مستقبل میں بلوچستان تعلیمی لحاظ سے ایک بختہ اور تعلیم یافتہ صوبہ ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت طلبااسلام نظریاتی ہی واحد طلبہ تنظیم ہے جنہوں نے ہر وقت ہر میدان میں طلبا کیلئے صدا بلند کی ہے اور طلبا کے حقوق کیلئے صف اول کی کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہینگے جیٹی آئی نظریاتی طلبا کی نمائیندہ جماعت ہے انہوں نے کہا کہ قائد طلبا ڈاکٹر سرفراز خان شہید بھی یونیورسٹی آف بلوچستان میں طلبا کے حقوق کے جنگ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا شہید کی نقش قدم پر چل کر غریب اور بے بس طلبا کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرئینگے انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ کلاس نہم و دہم میں زیادہ نمبر لینے والے طلبا کے حوصلہ افزائی کرنے کیلئے خصوصی سکالرشپ کا اعلان کیا جاہے۔