عالمی مارکیٹ میں کروڈ کے نرخوں میں مزید اضافہ

پیر 24 جون 2019 16:10

عالمی مارکیٹ میں کروڈ کے نرخوں میں مزید اضافہ
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) امریکا کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کے نرخوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

لندن مرکنٹائل میں برنٹ کروڈ کی سپلائی 11 سینٹ (0.1فیصد) اضافے کے ساتھ 65.31 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) کی سپلائی 40 سینٹ(0.7فیصد) اضافے کے ساتھ 57.83 ڈالر فی بیرل طے پائی۔برنٹ کے نرخ میں ایران اور امریکا میں کشیدگی بڑھنے کے بعد سے گزشتہ ہفتے کے دوران 5 فیصد اور امریکی کروڈ کے نرخ میں 10فیصدکا اضافہ ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :