وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے ہنگامی اجلاس

پولیو مہم کے دوران ناقص کارکردگی،لکی اور بنوں کے ڈی ایچ اوز کو معطل کرنے کا فیصلہ انکاری والدین کے خلاف ایف آئی آر سے گریز کیا جائے ، وزیر اعلیٰ

پیر 24 جون 2019 18:53

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پیر کے روز انسداد پولیو کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا‘ اجلاس میںوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پولیو بابربن عطا نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں پولیو پر قابو پانے کے لیئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلی اگلی پولیو مہم سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سے خود شروع کریںگے، اجلاس میںڈی ایچ اولکی مروت اورڈی ایچ او بنوں کو پولیو مہم کے دوران ناقص کارکردگی پر معطل کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا ، اجلاس میںپولیو مہمات کے دوران سیکرٹری صحت کے اختیارات کمشنرز کو دینے اورآئندہ پولیو مہم کے دوران انکاری والدین کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے کا بھی فیصلہ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئئے محمود خان نے کہا کہ انکاری والدین کو دلیلوں سے قائل کیا جائے، پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے سیاسی اور دیگر عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے انھوں نے محکمہ پولیس کو پولیو ورکرز کی حفاظت یقینی بنانیکی ہدایت کی ، اجلاس میں بابر بن عطا نے کہا پولیو کے حوالے سے عوامی اگاہی کے لیے بہت جلد سوشل میڈیا کیمپین شروع کی جائے گی۔