1992اور 2019کے ورلڈ کپ میں حیران کن مماثلت
پاکستان کے تمام میچوں کا نتیجہ ویسا ہی آرہا ہے جیسا 1992کے ورلڈ کپ میں رہا تھا، شائقین فائنل نتیجے کے لیے بھی 1992کی تاریخ دہرائے جانے کی دعا کرنے لگے
عثمان خادم کمبوہ پیر 24 جون 2019 20:55
(جاری ہے)
1992 میں بھی پاکستان نے دوسرا میچ جیتا اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا جبکہ 1992میں پاکستان کا تیسرا میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا ۔
27سال پہلے بھی ورلڈ کپ میں پاکستان کو چوتھے اور پانچویں میچ میں شکست ہوئی تھی اور اس بار بھی پاکستان کو شکست ہوئی۔ اس کے علاوہ پاکستان نے 1992 میں اپنا چھٹا میچ جیتا تھا اور اس بار پھر ایسا ہی ہوا مزید براں 1992میں پاکستان ٹیم جب اپنا چھٹا میچ جیتی تو مین آف دی میچ لیفٹ آرم بیٹسمین عامر سہیل تھے اور اس بار بھی جب پاکستانی ٹیم چھٹا میچ جیتی تو مین آف دی میچ لیفٹ آرم بیٹسمین حارث سہیل بن گئے ۔ زمید دلچسپ امر یہ ہے کہ 27سال پہلے بھی پاکستان کی امیدیں آسٹریلیا سے وابستہ تھیں اور اب بھی پاکستان کی امیدیںآ سٹریلیا سے ہی وابستہ ہیں۔ 27سال پہلے 1992 میں پاکستانی شائقین ویسٹ انڈیز کیخلاف آسٹریلیا کی فتح کیلئے دعاگو تھے اور اب کی بار شائقین انگلینڈ کیخلاف آسٹریلیا کی فتح کی دعائیں کر رہے ہیں۔ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ 1992میں بھی پاکستان کا سامنا کرنے سے پہلے نیوزی لینڈ کوئی میچ نہیں ہارا تھا اور اس بار بھی کیویز ناقابل شکست رہے اور اب بدھ کو پاکستان سے میچ کیلئے تیار ہیں۔ شائقین کرکٹ 1992 اور 2019 میں اس قدر یکسانیت دیکھنے کے بعد پر پرامید ہیں کہ پاکستان ٹیم کیلئے ورلڈ کپ کا نتیجہ بھی ویسا ہی ہو جیسا 1992 میں ہوا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.