بنگلہ دیش روس سے ایک لاکھ ٹن گندم خریدے گا

منگل 25 جون 2019 13:50

ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) بنگلہ دیش روس سے ایک لاکھ ٹن گندم خریدے گا ۔سرکاری ادارہ اجناس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت نے روس سے ایک لاکھ تن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے روس کے سرکاری ادارہ اجناس سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی بات چیت کے تحت بنگلہ دیش 267.30 ڈالر فی ٹن (فری آںن بورڈ)کے حساب سے روسی گندم خریدے گا۔بنگلہ دیش روسی گندم کا بڑا خریدار بن چکا ہے،گزشتہ سال جولائی سے لے کر رواں سال مئی تک بنگلہ دیش روس سے 10لاکھ 90 ہزار ٹن گندم خرید چکا ہے۔نئی خریداری کی پہلی کھیپ جولائی کے پہلے ہفتے میں بنگل دیش پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :