اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا امریکا ایران تنازعے میں احتیاط پسندی کا مطالبہ

منگل 25 جون 2019 14:02

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکا اور ایران کے مابین پائے جانے والے تنازعے میں فریقین سے احتیاط پسندی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل نے اپنے اجلاس میں خلیج عمان کے علاقے میں دو آئل ٹینکروں پر حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ اس بحرانی صورت حال میں ہر ممکنہ حد تک محتاط رویہ اختیار کیا جانا چاہیے۔ ساتھ ہی سکیورٹی کونسل نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ خلیج کے علاقے میں موجودہ شدید کشیدگی میں جلد از جلد کمی لائی جائے۔ سلامتی کونسل نے یہ بھی کہا کہ خلیج عمان میں دو آئل ٹینکروں پر حالیہ حملے امن، سلامتی اور عالمی منڈیوں کو تیل کی فراہمی کے عمل کے لیے خطرہ ہیں۔