نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے مناسب پلیٹ فارم کی ضرورت ہے،
وزیراعظم عمران خان کی سب سے زیادہ توجہ نوجوانوں پرمرکوز ہے، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا رفاہ یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب
منگل 25 جون 2019 14:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نواجونوںکو سب زیادہ اپنے دل کے قریب سمجھتے ہیں اور ان کے مستقبل کو محفوظ اور روشن بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ اور ذہانت میں دنیا بھر اپنا مقام رکھتے ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ سیاست کے میدان میں قدم رکھنا آسان کام نہیں اس کے لئے سخت حالات اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص طور پر انتخابی مہم کے دوران آپ کو بھکاری بن کر دردر ووٹ مانگنا پڑتا ہے اور جیتنے کے بعد عوامی خدمت ہی آپ کا اوڑھنا بچھونا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں کو مشورہ دوں گی جو سیاست کے میدان آنا چاہتے ہیں وہ عوام کی خدمت جذبہ لیکر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت نے ’’سٹیٹس کو‘‘ کو توڑا ہے جس کی بنیادی وجہ نوجوان ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی کا سات کروڑ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہمیں میں ان کو ملک و قوم پر بوجھ بنانے کی بجائے انہیں مواقع فراہم کرنے ہوں گے تاکہ وہ ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے لیے مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ ہمارے ملک کو ڈاکٹرز، انجینئرز کی طرح ہنر مند افراد کی بھی ضرورت ہے، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ٹیکنیکل شعبے کو باعزت نہیں سمجھا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ 2022ء میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں قطر کو10لاکھ ہنر مند افراد کی ضرورت ہے اور حکومت ہنرمند افراد کو مواقع فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس موقع پر رفاہ یونیورسٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر اسد اللہ خان نے کہا کہ عصر حاضر میں ہائیر ایجوکیشن لازم ہوچکی ہے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کے لئے تعلیم واحد ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافے کے لئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔ تقریب سے سی ای او نصراللہ رندھاوا، ڈین شعبہ انجینرنگ ڈاکٹر جمیل احمد نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی نے الیکڑیکل اور بائیو میڈیکل انجینرنگ کے طالبعلوں کی طرف سے لگائے گئے سٹال بھی دورہ کیا اور پروجیکٹس کا معائنہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
محب وطن پاکستانیوں کے دِل پر 9مئی کو لگنے والا زخم آج بھی تازہ ہے ‘مریم اورنگزیب
-
سیالکوٹ،عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا
-
ازبکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت لانے کی ضرورت ہے ، صدرزرداری
-
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
-
محسن نقوی سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات،وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے گفتگو
-
محسن نقوی کا لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن کاونٹر پر آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس۔ تحقیقات کا حکم
-
محسن نقوی کی گوادر میں دہشت گردی کے واقعہ میں 7 افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
-
احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات
-
وزیراعظم سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
-
نو مئی کے واقعات ریاست اور اس کے اداروں کیخلاف بغاوت تھی ، وزیر اعظم
-
پنجاب میں مہنگائی 36 فیصد سے کم ہوکر17 فیصد پر آ گئی‘مریم نواز
-
گوادر: ایک اور حملہ، بلوچستان میں امن قائم کرنا مشکل کیوں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.