حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کے شعبہ کی بہتری کے ساتھ ساتھ انسانی وسائل کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گی

منگل 25 جون 2019 17:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) حکومت نے صحت کے شعبہ کے انسانی وسائل کی ترقی کیلئے مختلف تربیتی پروگرام تجویز کئے ہیں۔ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں صحت کے شعبہ کی تربیت، انتظام وانصرام اور استعداد کار میں بہتری کیلئے تجاویز دی گئی ہیں جن پر متعلقہ شعبے خصوصی توجہ مرکوز کریں گے۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی میں صحت کے شعبہ میں انسانی وسائل کی ترقی کے علاوہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور فارمیسی و نرسنگ کونسلز کو فعال بنانا اور ان کی بہتری کیلئے جائزہ اقدامات بھی تجویز کئے گئے ہیں۔ حکومت آئندہ مالی سال 2019-20ء کے بجٹ میں صحت کے شعبہ کی بہتری کے ساتھ ساتھ انسانی وسائل کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گی۔