این ڈی ایم اے کے زیر اہتمام قومی کانفرنس برائے تیاری مون سون کا انعقاد
منگل 25 جون 2019 22:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تمام ادارے عوام کی فلاح و ترقی کے لیے کوشاں ہیں اور ہمیں بھی آفات سے نمٹنے کے شعبہ میں مؤثر اقدامات کے ذریعے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
ا نہوں نے مزید کہا کہ آفات سے نمٹنے کے روایتی نظام کے علاوہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بھی مؤثر حکمت عملی مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ موسمی تغیرات کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بھی بدستور اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ اس سال بارشوں کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ ہو سکتا ہے جس کے لیے شہری اور ضلع انتظامیہ کو ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نے کانفرنس کے شرکا کو مون سون میں بارشوں اور موسم کے حوالے سے پیشنگوئی سے آگاہ کیا اور مختلف علاقوں میں بارشوں کے ممکنہ تناسب کے بارے میں معلومات دیں۔ تمام صوبائی اور علاقائی سطح پر آفات سے نمٹنے کے اداروں کے نمائندگان نے اپنے متعلقہ خطوں میں ممکنہ خطرات اور اس نے نمٹنے کے لیے کیئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا۔ وفاقی کمیشن برائے سیلاب کی جانب سے تمام صوبوں کو درپیش خطرات کی طرف خاص توجہ دلاتے ہوئے ڈیم منیجمنٹ کے لیے پالیسی کی ضرورت پر زور دیا۔ نیشنل ہائی ویزے اتھارٹی نے ملک کے مختلف حصوں میں سڑکوں کی تعمیر اور بحالی خصوصاً قراقرم ہائی وے، گلگت سکردو روڈ، دیر چترال روڈ، راولپنڈی۔ مری۔ مظفرآباد روڈ اورمانسہرہ۔ ناران روڈ کے لیے اپنے اقدامات کو پیش کیا۔ یو این او سی ایچ اے نے پاکستان میں وسائل، صلاحیت اور معاونت کے طریقہ کارکی بابت معلومات کا تبادلہ کیا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے ممبر آپریشن این ڈی ایم اے نے مون سون 2019 سے متعلق ہنگامی صورت حال کے رد عمل کے لیے ہدایات پیش کی گئیں۔ انہوں نے ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے جامع پلان پیش کیا اور این ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے تمام معاون اداروں سے مؤثر اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ کے یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ممبر آپریشن این ڈی ایم اے نے شراکاء کو ویئر ہائوس کی استعداد میں اضافے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کو محفوظ بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج ہم 2010 کے مقابلے میں زیادہ تیار اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس کے باوجود ہمیں آفات سے نمٹنے کے شعبہ میں مزید بہتری لانا ہو گی اور صلاحیت میں اضافہ کے لیے کوششیں جاری رکھنا ہو ں گی تاکہ ہم آفات سے محفوظ پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کے ہمراہ اٹلی کی سفیرکا قائد روم ، آئی ٹی مارکی ، طاقتور پاکستان کے تحت راشن بیگزاور امید کی گھنٹی کا دورہ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے
-
پی ٹی اے کی سمز بلاک کرنے کی مخالفت :دیگر آپشنز تجویز کر دیئے
-
تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ؛ رانا سکندرحیات
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائیت
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے
-
گورنرسندھ کی صنعتکاروں کومسائل حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی
-
شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لئے
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.