مڈغاسکر، جشن یوم آزادی کی تقریب بھگدڑ مچنے سے3 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک، 75 زخمی

جمعرات 27 جون 2019 12:05

اینٹاناناریوو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) مڈغاسکر کے دارالحکومت اینٹاناناریوو میں یوم آزادی کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سی3 بچوں سمیت 16افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا نے زخمیوں کی تعداد 75بتائی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نعشوں کو شہر کے ایچ جے آر اے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اینٹاناناریوو کے مہامسینا سٹیڈیم میں یوم آزادی کی تقریب میں فوجی پریڈ اور کنسرٹ دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد جمع تھے۔ پریڈ کے اختتام پر سکیورٹی اہلکاروں نے گیٹ کھول دیئے جس کے باعث سٹیڈیم کے باہر رش بڑھ گیا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر گیٹ بند کر دیا اور ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے کئی لوگ ہلاک و زخمی ہوگئے۔ مڈغاسکر کے صدرآندرے راجولینا نے روانڈا کے ہم منصب پال کاگامے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس واقعہ میں اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی اور متاثرین کی امداد کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :