سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کی زیرصدارت اجلاس،

وی وی آئی پیز کے دوروں کے موقع پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ

جمعرات 27 جون 2019 14:28

سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کی زیرصدارت اجلاس،
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان جواد اکرم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں وی وی آئی پیز کے دورے کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں کمشنر گلگت ڈویثر ن، کمشنر دیامر ڈویثرن، ڈپٹی کمشنر گلگت،ونگ کمانڈر رینجر، ایس ایس پی گلگت، اے آئی جی سپیشل برانچ ڈی سی نگر، ڈی جی ریسکیو 1122،تما م حساس اداروں کے سر براہان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان نے وی وی آئی پیزکے دورے کے حوالے سے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکے۔ سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان نے تینوں ڈویثرنوں کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنر ز اور لائن ڈپارٹمنٹ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ داخلی اور خارجی راستوں کی چکنگ کے نظا م کو سخت سے سخت کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وی وی آئی پیز کے روٹس میں آنے والی تما م ٹریفک کے نظام کو سخت بنائیں اور وی وی آئی پیز کی روٹس کی صفائی ستھرائی اور سڑکوںکی مرمت کو بھی یقینی بنائیں۔ اضلاع میں وی وی آئی پیز کے ساتھ ایمبو لنسس اور فوڈ ٹسٹنگ کیلئے میڈیکل ٹیم بھی تشکیل دی جائے۔

متعلقہ عنوان :