ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو مکئی کی فصل کومتاثر ہونے سے بچانے کیلئے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کی ہدایت

جمعرات 27 جون 2019 14:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) ماہرین زراعت نے مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ جڑی بوٹیاں 25 سے 50 فیصد تک پیداوار کم کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس مرتبہ مکئی کی شاندار فصل حاصل ہونے کا امکان ہے تاہم جڑی بوٹیوں کی ابتدائی مرحلہ میں تلفی اشد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگر مکئی کی فصل پر کسی بیماری یا کیڑے مکوڑے کا حملہ نظر آئے تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ برسات کے موسم میں مکئی کی فصل سے بارش کے پانی کے فوری نکاس کا بھی بندوبست کیاجائے کیونکہ زیادہ دیر تک کھیت میں پانی کھڑا رہنے سے فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کیاجاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :