پٹرول تو امپورٹ ہوتا ہے مگر گیس تو ہماری اپنی ہے،چولہے ٹھنڈے ہونگے

گیس کی قیمتوں میں 2سو فی صد اضافہ کا فیصلہ عوام پر نیا بوجھ ہے : عوامی تحریک لاہور ّعوام نے اپوزیشن کی احتجاجی کالز پر کان نہیں دھرے،مہنگائی حکومت کیلئے مشکلات کھڑی کریگی ۳مخالفین طعنے مار رہے ہیں کہ آپکے کزن مہنگائی کے ڈرون حملے کر ر ہے ہیں: صدر پی اے ٹی لاہورچوہدری افضل گجر

جمعرات 27 جون 2019 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2019ء) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر افضل گجر نے کہا ہے کہ مخالفین ہمیں طعنے ما ر رہے ہیں کہ آپ کے کزن کی حکومت ہر روز غریب عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے کر رہی ہے،اسے روکیں ۔گیس کی قیمت میں 2سو فی صد اضافہ کا فیصلہ بہت سخت اور مہنگائی کے مارے عوام پر ایک نیا بوجھ ہے اس سے چولہے ٹھنڈے ہونگے اور مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انہوں نے کارکنوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ہر طرف دھمکیاں دیتی ہے جسے عوام نے سنجیدگی سے نہیں لیا اور نہ ہی عوام چلے ہوئے کارتوسوں کی بیان بازی کو اہمیت دے رہے ہیں مگر حکومت ہر روز بجلی،گیس،چینی،دالوں پٹرول کی قیمتیں بڑھائے گی تو اس پر عوام میں رد عمل جنم لے سکتا ہے اور اسکو یقینی طور پر ناکام اور مایوس اپوزیشن کیش کروائے گی،وزیر اعظم مہنگائی کا نوٹس لیںبجلی،گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا حکم دیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ حکومت پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو مگر اس کیلئے کرپٹ اور قاتل اشرافیہ کی کھال اتاری جائے نہ کہ غریب عوام کی۔