لفلاحی ریاست بنانے کے دعویداروں نے سوئی گیس کی قیمتوں میں دوسو فیصد تک اضافہ کردیا ہے،محمد اشرف بھٹی

جمعرات 27 جون 2019 23:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2019ء) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ایک فلاحی ریاست قائم کرنے کے دعوے کرکے حکومت میں آنے والوں نے سوئی گیس کی قیمتوں میں دوسو فیصد تک اضافہ کردیا ہے اور بجلی کے فی یونٹوں میں بھی مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈالر کی قیمتوں میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ان سے نہ تو ملک کی معاشی صورت ھال بہتر ہو رہی ہے اور نہ ہی یہ لوگ عوام کو اپنے وعدوں اور اعلانات کے مطابق ریلیف دینے میں کامیاب ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تو ہر ممکن حد تک کوشش کر رہی ہے کہ عوام دشمن بجٹ پاس نہ ہو اور اس مقصد کے لئے اپوزیشن دن رات کوشاں بھی ہے لیکن حکومت عوام پر زبردستی اس بجٹ کو مسلط کرنا چاہتی ہے ہم اس لئے بجٹ کے مخالف ہیں کہ اگر یہ پاس ہو گیا اور نافذ ہو گیا توپھر اس سے عوام کا جینا مزید دوبھر ہو جائے گا آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر پیش ہونے والے اس بجٹ میں عوام کو ہر شعبے میں تکالیف پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ہم کسی بھی قیمت پر اس کو پاس نہیں ہونے دیں گے اور عوامی حقوق کی آواز ہر سطح پر بلند کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئی بھی ایسا شعبہ نہیں ہے اور معاشرے کا کوئی بھی فرد ایسا نہیں ہے کہ جس پر حکومت نے ٹیکس نہ لگایا ہوحکومت کا بس چلے تو وہ عوام کے جینے پر بھی سانس لگا دے ۔