ح*پنجابی کلچرل کمپلیکس میں ’’ایک شام عمران شوکت علی کے نام ‘‘منائی گئی

اتوار 7 جولائی 2019 19:20

& لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2019ء)پنجابی کلچرل کمپلیکس میں گزشتہ روز چھلا فیم گلوکارلیجنڈشوکت علی کے صاحبزادے گلوکارعمران شوکت علی کے ساتھ ’’ایک شام عمران شوکت علی کے نام ‘‘منائی گئی،جس میں فنکاروں ،گلوکاروں اورصحافیوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی،شوکت علی نے اپنے پوتوں کے ساتھ مل کر چھلا گا کرسما باندھ دیا ،جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا ،تقریب میں پلاک کی ڈائریکٹرصغریٰ صدف نے عمران شوکت علی کو پانچ ہزارروپے نقد انعام دیا،یہ پہلی مرتبہ ہے کہ صغریٰ صد ف نے کسی کو نقدانعام دیا ہو،عمران شوکت علی کے ساتھ منائی گئی یہ شام رات تک جاری رہی جس میں گلوکارعمران شوکت علی،سجادبری،سائرہ طاہر آصف جاوید ودیگرنے خصوصی طورپر شرکت کی۔