ڈی سی سرگودھا کی ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں طبی مشینری فعال کرنے کی ہدایت

پیر 8 جولائی 2019 14:48

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھاسلوت سعید نے ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں طبی مشینری فعال حالت میں رکھنے ، صفائی کے نظام کو بہتر بنانے، ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری کو سو فیصد کرنے کیلئے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈپٹی کمشنرآفس کے مطابق اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا سلوت سعیدخود بھی ضلع کے مختلف مقامات پر ہسپتالوںاور بنیادی مراکز ِصحت کو چیک کرینگی اور اگر بنیادی سہولتیں نہ ہوئیں تو متعلقہ انچارج کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔