اداکارپرنس نارولا کا بھائی کنیڈا میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا

پیر 8 جولائی 2019 17:06

اداکارپرنس نارولا کا بھائی کنیڈا میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2019ء) اداکار پرنس نارولا کا بھائی روپش کنیڈا میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا جس کی شادی دو ماہ قبل ہوئی تھی روپش کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی جائیں گی ۔ پرنس نارولا نے بتایا کہ اس کا بھائی ٹورنٹو میں ساحل سمندر پر فیملی کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پرنس نارولا نے کہاکہ روپش نے بعد ازاں اپنی فیملی کو گاڑی میں گھر جانے کے لئے کہا اور بتایا کہ وہ بعد میں آئے گا اور وہ خود اپنے ایک دوست کے ہمراہ سا حل سمندر پر رہا ۔ اداکار نے کہا کہ سمندر کی لہریں زیادہ بلند نہ تھیں روپش کے ڈوب کر مرنے کا یقین نہیں آرہا اس کی عمر 25 سال تھی ۔ آخری رسومات میں اس کی اہلیہ بھی شرکت کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :