اداکارہ اقراء عزیز نے یاسر خان کی شادی کی پیشکش پرہاں کردی

لکس اسٹائل ایوارڈزمیں اداکاریاسر خان نے ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی

پیر 8 جولائی 2019 23:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2019ء) پاکستانی ٹی وی ادکارہ اقرا عزیز اور اداکاروکامیڈین یاسر خان کے دوستی کے چرچے تو شوبز انڈسٹری میں تھے ہی پر اب اداکارہ نے یاسر خان کی شادی کی پیشکش پرہاں کردی ہے۔اقرا عزیز اور یاسرخان کی گہری دوستی کے بارے کسے خبرنہ تھی۔ لیکن دونوں کی جانب سے کبھی محبت کا اعتراف نہیں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پچھلے دنوں دونوں کی ساتھ بیرون ملک گھومنے پھرنے کی تصاویر بھی خوب میڈیا کی زینت بنی تھیں۔تاہم لکس اسٹائل ایوارڈزمیں اداکاریاسر خان نے ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی جوانہوں نے فوری طور پر خوشی خوشی قبول کرلی۔ دونوں ہی اس موقع نہایت خوش نظر آئے۔دونوں کی وڈیوسوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جہاں یاسر خان بے حد خوشی کا اظہارکرتے ہوئے اداکارہ کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :