اداکاری محض دولت کمانے کے لئے نہیں کرتا، علی رحمان

منگل 9 جولائی 2019 12:14

اداکاری محض دولت کمانے کے لئے نہیں کرتا، علی رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) اداکار علی رحمان نے کہا ہے کہ وہ اداکاری محض دولت کمانے کے لئے نہیں کرتے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نیکہا کہ انہوں نے اداکاری کرنے کے لئے بہت محنت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلے کمرشل کا معاوضہ4 ہزار روپے ملا جو ان کی توقع سے بہت زیادہ تھا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ اداکاری کے آغاز میں وہ دبئی میں ملازمت کرتے تھے اور ڈراموں کی ریکارڈنگ کے لئے خصوصی طور پر پاکستان آتے تھے ۔ علی رحمان فلم ’’ہیر مان جا‘‘ میں اداکارہ حریم فاروق کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے ، فلم عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔