یورپی تاریخ کی سب سے بڑی ’ اینٹی ڈوپنگ‘ کاررورائی

منگل 9 جولائی 2019 14:14

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) ڈوپنگ کے خلاف ایک بین الاقوامی کارروائی میں 230 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یورپی پولیس یورو پول کے مطابق اس دوران ڈوپنگ کے 3.8 ملین سے زائد نسخے اور جعلی ادویات ضبط کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ یہ کارروائی 23 یورپی اور 10 دیگر ممالک میں ایک ساتھ کی گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ پولیس نے یورپی سطح پر ان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 17 گروہوں اور نو جعلی لیبارٹریوں کو بھی بے نقاب کیا ہے۔ یورو پول کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں انابولیکا کے کاروبار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :