مولانا فضل الرحمن کی نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس کے قتل کی مذمت

منگل 9 جولائی 2019 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میں مرید عباس کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے شہر میں صحافی محفوظ نہیں ہیں۔