رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز، عدالت نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلئے

بدھ 10 جولائی 2019 13:25

رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز، عدالت نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی بریت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2019ء) احتساب عدالت نے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کی،عدالت نے 8 اگست کو فریقین سے دلائل طلب کر لیے۔سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ یاد رہے کہ شوکت ترین پر رینٹل پاور پراجیکٹ میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے