پاکستان 6 دہائیوں سے امن دستے فراہم کرنیوالے بڑے ممالک میں شامل ہے، ملیحہ لودھی

سلامتی کونسل، یواین سیکرٹریٹ اور ا من دستے فراہم کرنیوالے ممالک کو باہمی تعاون بڑھانا چاہیے، پاکستا نی مندوب کا مباحثہ میں اظہار خیال

جمعہ 12 جولائی 2019 20:36

پاکستان 6 دہائیوں سے امن دستے فراہم کرنیوالے بڑے ممالک میں شامل ہے، ..
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی پاکستان نے 46 امن مشنز میں دولاکھ سے زائد جوان بھیجے اورپاکستان 6 دہائیوں سے امن دستے فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے مباحثہ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ امن مشنز کونتیجہ خیز اور موثر بنانے کیلئے سہ فریقی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، سلامتی کونسل، یواین سیکرٹریٹ اور ا من دستے فراہم کرنے والے ممالک کو باہمی تعاون بڑھانا چاہیے جب کہ 2013 میں پاکستان کی سربراہی میں سلامتی کونسل نے کثیر جہتی امن اقدامات اٹھائے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ امن مشن سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرزکے باہمی تعاون کے بغیرچیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں، پاکستان چھ دہائیوں سے امن دستے فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے، پاکستان نے 46 امن مشنزمیں دولاکھ سے زائد جوان بھیجے، پاکستان اور مراکونے فوجی اورپولیس فراہم کرنے والے ممالک کا غیررسمی گروپ تشکیل دیا جب کہ پاکستانی کے نیلے ہیلمنٹس بہترین تربیت یافتہ، مسلح اورہرطرح کے حالات کا سامنا کرنے کے اہل ہیں۔

متعلقہ عنوان :