بھارت کا مون مشن روانگی کیلئے تیار

جمعہ 12 جولائی 2019 21:14

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) بھارت آئندہ ہفتے اپنا مون مشن بھیجے گا ، جس کے بعد وہ چاند پر پہنچنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے چندرایان ٹو نامی مون مشن 140 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا ہے۔مون مشن چندرایان ٹو ا?ندھرا پردیش کے ستیش دھون اسپیس سینٹر سے پ آئندہ پیر کو چاند پر روانہ ہو گا۔چندرایان ٹو 6 ستمبر کو چاند کے ساو?تھ پول پر لینڈ کرے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا، چین اور روس چاند پر مشن بھیج چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :