جبرالٹر نے ایرانی آئل ٹینکر کے عملے کے چار افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا

برطانوی زیر انتظام علاقے جبرالٹر نے گزشتہ ہفتے اس جہاز پر اپنی تحویل میں لیتے ہوئے اس کے عملے کو گرفتار کیا تھا

ہفتہ 13 جولائی 2019 16:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2019ء) جبرالٹر نے ایرانی آئل ٹینکر کے عملے کے چار افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ پاناما میں رجسٹرڈ گریس ون ایرانی ٹینکر کے عملے کے خلاف فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی زیر انتظام علاقے جبرالٹر نے گزشتہ ہفتے اس جہاز پر اپنی تحویل میں لیتے ہوئے اس کے عملے کو گرفتار کیا تھا۔ الزام تھا کہ یہ جہاز یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام تک تیل کی سپلائی کی کوشش میں تھا۔ تاہم ایران ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔