امریکی اور برطانوی خفیہ ادارے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جاسوسی کر رہے ہیں، روسی انٹیلیجنس کا الزام

پیر 15 جولائی 2019 09:50

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) روس کے فوجی حکام نے امریکی اور برطانوی خفیہ اداروں پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جاسوسی کئے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران ٹی وی کے مطابق روس کے فوجی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے خفیہ ادارے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے قریبی افراد نیز روس کی وزارت دفاع کے حکام کے بارے میں غلط و من گھڑت اطلاعات تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روسی فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ مغربی سراغ رساں اداروں کی جانب سے ایسی غلط رپورٹیں تیار کی جا رہی ہے جن کا مقصد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قریبی افراد کی پوزیشن کو متاثر کرنا ہے۔ یہ اطلاعات مختلف ذرائع ابلاغ بشمول جارج سورس اور ویلیم بروڈر جیسے امریکی ارب پتی افراد کے زیر کنٹرول ذرائع ابلاغ کو فراہم کر دی جائیں گی۔