سویڈن میں چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد جزیرے پر گر گیا، 9 افراد ہلاک

پیر 15 جولائی 2019 12:40

سویڈن میں چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد جزیرے پر گر گیا، 9 افراد ہلاک
سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) سویڈن کے شمالی شہر اومی میں چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد قریبی جزیرے سٹورسینڈزکار پر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں اس میں سوار تمام 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

سویڈن کے ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر دو بجے اومی ایئر پورٹ کے رن وے سے ٹیک آف کے بعد محض دو کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

سویڈن کے وزیر اعظم سٹیفن لووین نے حادثے پر گہرے دکھ اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔چینی خبر رسان ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی تاہم پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طیارے کو حادثہ ٹیک آف کے فوری بعد پیش آیا۔طیارے پر سوار افراد نے فضا سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگیں لگانا تھیں۔

متعلقہ عنوان :