سعودی عرب میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

اضافے کا فیصلہ توانائی کی قیمتوں پر نظر ثانی کے سرکاری فیصلے کے تحت کیا گیا،تیل کمپنی آرامکو

پیر 15 جولائی 2019 14:40

سعودی عرب میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو نے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آرامکو کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ توانائی کی قیمتوں پر نظر ثانی کے سرکاری فیصلے کے تحت کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت کے اس فیصلے پر عوام نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور بعض سعودی شہریوں نے سوشل میڈیا پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر کڑی نکتہ چینی کی ۔

بعض شہریوں نے اس فیصلے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے آل سعود خاندان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے طرز حکمرانی پر نظر ثانی کرے۔بعض سعودی شہریوں نے یمن کے خلاف سعودی جنگ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، جنگ یمن کے اخراجات عوام کی جیب سے پورے کرنا چاہتی ہے۔