امریکہ اور برطا نیہ روسی صدر کی جاسوسی کر رہے ہیں، روسی انٹیلیجنس کا الزام

ٴجاسوسی کرنے کا مقصدمقصد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قریبی افراد کی پوزیشن کو متاثر کرنا ہے، حکام

پیر 15 جولائی 2019 21:20

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) روس کے فوجی حکام نے امریکی اور برطانوی خفیہ اداروں پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جاسوسی کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے خفیہ ادارے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے قریبی افراد نیز روس کی وزارت دفاع کے حکام کے بارے میں غلط و من گھڑت اطلاعات تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

روسی فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ مغربی سراغ رساں اداروں کی جانب سے ایسی غلط رپورٹیں تیار کی جا رہی ہے جن کا مقصد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قریبی افراد کی پوزیشن کو متاثر کرنا ہے۔ یہ اطلاعات مختلف ذرائع ابلاغ بشمول جارج سورس اور ویلیم بروڈر جیسے امریکی ارب پتی افراد کے زیر کنٹرول ذرائع ابلاغ کو فراہم کر دی جائیں گی۔