ہواوے کو ٹیکنالوجی مصنوعات کی فروخت کیلئے لائسنس جلد جاری کیے جائیں گے‘امریکہ

پیر 15 جولائی 2019 21:48

ہواوے کو ٹیکنالوجی مصنوعات کی فروخت کیلئے لائسنس جلد جاری کیے جائیں ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) امریکی وزیر تجارت ولبر روز نے کہاہے کہ چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کو ٹیکنالوجی مصنوعات کی فروخت کے دوبارہ آغاز کے لیے ملکی کمپنیوں کو لائسنس دوہفتوں کے اندر جاری کردیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ولبرروز نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد اس بات کا اعلان کیاتھا کہ امریکی کمپنیاں ہواوے کو اپنی مصنوعات فروخت کرسکتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کا تحفظ پیش نظر رکھ کر ان کمپنیوں کو ہواوے کو مصنوعات کی فراہمی بارے لائسنس انھی دنوں میں جاری کردیے جائیں گے۔

اس حکومتی فیصلے اور وزارت تجارت کے فوری اقدامات کے نتیجے میں ہواوے کو ٹیکنالوجی مصنوعات کی فروخت جلد شروع ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر تجارت ولبر روز کے بیان کے بعد ہواوے کو چپ سپلائی کرنے والی دو امریکی چپ ساز کمپنیوں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ مزید لائسنس اپلائی کریں گی۔