مرکنٹائل ایکس چینج میں 8ارب روپے کے سودے

پیر 15 جولائی 2019 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,055 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 8ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,103 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.215 ارب روپے تھی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.528 ارب روپی, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 1.406 ارب روپی, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.290 ارب روپی, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 646.815 ملین روپی, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والیسودوں کی مالیت 621.707 ملین روپی, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 173.743 ملین روپی, چاندی کے سودوں کی مالیت 125.428 ملین روپی, کاپر کے سودوں کی مالیت 44.493 ملین روپی, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 5.855 ملین روپیاور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 0.531 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میں گندم کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 4.146 ملین روپی, کارن کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 3.604 ملین روپے اور کاٹن کی 6 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 2.996 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :