نوے دن میں بڑے بڑے نام اپنے انجام کو پہنچیں جائیں گے، شیخ رشید احمد
مریم نواز نے شریف خاندان کو پھنسایا اور مزید پھنسا رہی ہیں، انکا لوٹا ہوا پیسہ ان کے کام نہیں آرہا: وزیرریلوے
عثمان خادم کمبوہ منگل 16 جولائی 2019 00:12
(جاری ہے)
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب ضمیر پر بوجھ ہوا تواستعفیٰ دے دوں گا، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے،21 تاریخ کولاہور اور کراچی کیلئے 2 نئی ٹرینیں چلانے جا رہا ہوں۔
انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطے میں ہیں ، نالہ لئی زحمت ہے لیکن رحمت بنے گا۔ ہم یہاں سے پانی صاف کرکے شہری آبادی کو دیں گے۔مون سون گزرنے دیں ، جب ایکسپریس وے بننے جائے گا تو آپریشن ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب میرے ضمیرپر بوجھ ہوا تو میں عوام کی خواہشات پر پورا اتروں گا۔ اللہ کی طرف سے یہ پکڑ میں آچکے ہیں، انہوں نے جتنا مال لوٹا ہے وہ ان کے کسی کام نہیں آیا۔ میں بچوں کی بات نہیں کرتا، لیکن ان کو مریم نے مروایا ہے، مریم ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میں بتادوں کہ 90 دنوں میں یہ بڑے بڑے اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پیشگوئی نہیں کررہا ہوں جس نے گاجریں کھائی ہیں ۔ہم نے 136فریٹ ٹرینیں چلائی ہیں، ایک روپے کی امپورٹ نہیں کی۔ اس وقت 28 انجن کھڑے ہیں، انشاء اللہ 21 تاریخ کو دو ٹرینیں ایک لاہور اور ایک کراچی کیلئے دوں گا۔ ریل کار کی کوچزبھی کراچی کی طرف لے کرجائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.