موسم برسات میں پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے بروقت حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں، طبی ماہرین

منگل 16 جولائی 2019 17:33

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم برسات میں پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے بروقت حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں، پرہیز علاج سے بہتر ہے کے معقولے کے مطابق خوراک، لباس، ٹمپریچر کو موسم کے چیلنج کے مطابق اختیار کیا جائے۔

(جاری ہے)

ہیٹ سٹروک اور حبس کے واقعات عام ہو جاتے ہیں، لباس، ہلکا پھلکا ہوا دار پہنا جائے، اور سرڈھانپ کر رکھنا چاہیے، سبزیوں کو اچھی طرح دھو کر پکائیں تازہ خوراک استعمال کریں کچے پھل بالخصوص کچے آم بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں، بسیار خوری سے پرہیز کریں اگر گیسڑو ہو جائے تو فوری طور پر ٹوٹکے استعمال کرنے کی بجائے سرکاری ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹروں سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :