پام تیل کا بائیو ایندھن میں استعمال 2030 میں ختم ہو جائے گا،یورپی یونین

یورپی یونین کی طرف سے پام تیل پر پابندی کے خلاف اپیل کرے گا،ملائیشیا کا اعلان

بدھ 17 جولائی 2019 12:15

پام تیل کا بائیو ایندھن میں استعمال 2030 میں ختم ہو جائے گا،یورپی یونین
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) ملائیشیائی حکومت نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کی طرف سے پام تیل کی درآمد بتدریج ختم کرنے کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں اپیل دائر کرے گی۔ یورپی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ پام تیل کا بائیو ایندھن میں استعمال سن 2030 میں ختم کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کوالالمپور حکومت نے واضح کیا ہے کہ عالمی تجارتی ادارے کے پاس اس پابندی کے خلاف اپیل رواں برس نومبر تک دائر کر دی جائے گی۔ یورپی یونین نے پام تیل کا خوراک اور کاسمیٹکس میں استعمال پہلے ہی ممنوع قرار دے رکھا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ ملائیشیا دنیا میں انڈونیشیا کے بعد پام تیل کا برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :