Live Updates

منڈی بہاؤالدین کی کارنر میٹنگ اور ورکرز کنونشنز کی ناکامی کے بعد بیگم صفدر اعوان جی ٹی روڈ ٹریفک کا سہارا لینا چاہتی ہیں،

انہیں عوام کا نہیں صرف اپنی، اقتدار سے محرومی کا درد ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

بدھ 17 جولائی 2019 13:37

منڈی بہاؤالدین کی کارنر میٹنگ اور ورکرز کنونشنز کی ناکامی کے بعد بیگم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین کی کارنر میٹنگ اور ورکرز کنونشنز کی ناکامی کے بعد بیگم صفدر اعوان جی ٹی روڈٹریفک کا سہارا لینا چاہتی ہیں، منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے والے جدوجہد نہیں صرف جعل سازی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان پاکستانیوں کے دل کی آواز ہیں، اٴْن کی عوامی مقبولیت سے حسد اور بغض رکھنے والوں کا احتجاج عوامی رنگ سے محروم ہے، اب پٹواری ماتحت ہیں نہ تھانیدار، انہیں عوام کا نہیں صرف اپنی اقتدار سے محرومی کا درد ہے، خود کو قانون سے بالا تر سمجھنے والے نئے پاکستان میں پہلی دفعہ قانون کے یکساں اطلاق سے بے بس ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہی تکلیف کھائے جارہی ہے کہ قانون اٴْن سے بالا تر کیسے ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے لٹیروں کو مسترد کر کے وطن کی امانت اس قیادت کے سپرد کی جو پاکستان کو خوشحالی اور روشن مستقبل کی راہ پر گامزن کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات