این اے 205 گھوٹکی II سے انتخابی امیدوار21 اور 22 جولائی کی درمیانی شب اپنی انتخابی مہم ختم کر دیں، الیکشن کمیشن

بدھ 17 جولائی 2019 15:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی II سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ 21 اور 22 جولائی کی درمیانی شب اپنی انتخابی مہم ختم کر دیں جس کے بعد کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع یا مہم میں ملوث امیدوار کو ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دو سال قید کی سزا یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی II میں پولنگ 23 جولائی کو ہوگی۔ انتخابی قانون 2017ء کے سیکشن 182 کے تحت پولنگ کے اختتام سے 48 گھنٹے قبل انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور جماعتوں کو اپنی انتخابی مہم ختم کرنا لازمی ہے۔ اس کی خلاف ورزی پر دو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔