صنعتی ترقی کے لئے چینی تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے گا، سی پیک کے تحت صنعتی تعاون دونوں ممالک کے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا، سی پیک سیکرٹریٹ

بدھ 17 جولائی 2019 16:07

صنعتی ترقی کے لئے چینی تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے گا، سی پیک کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) سی پیک کے تحت پاکستان میں صنعتی ترقی کے لئے چینی تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے گا، چین کی اقتصادی حکمت عملی بالخصوص مہارت قابل تقلید ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے تحت صنعتی تعاون دونوں ممالک کے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان صنعتی تعاون کے ذریعے تکنیکی جدت ، ملازمتوں کے مواقع، ای کامرس اور انسانی وسائل کی صلاحیتوںکی ترقی جیسے شعبوں میں ہر ممکن تعاون کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

اقتصادی زونز کی ترقی کے لئے 300 سے 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ مختلف شعبوں میں ایک سے پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے امکانات موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :