سی ای او ہیلتھ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ، میڈیکل افسران و دیگر عملہ کی تربیت کا جائزہ

بدھ 17 جولائی 2019 17:11

سرگو دھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر راؤسلیمان زاہد نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں جاری یونین کونسلوںکے میڈیکل افسران او ردیگر عملہ کی تربیت کاجا ئزہ لیا ۔ انہوں نے ٹرینرزکو ہدایت کی کہ وہ تربیت حاصل کرنے والے عملہ اور افسران کی عالمی معیار کے مطابق تربیت کریں تاکہ مریضوں کی دیکھ بھال کے اعلیٰ معیار کو قائم کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں سے تربیت بارے سوالات کئے اور اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ سلیمان غنی، پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر اسلم چوہدری، یونیسف کی نمائندہ ڈاکٹر عطیہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی، یو این او کے نمائندے اور ٹرینرز افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے ٹریننگ حاصل کرنے والے اہلکاروں اور افسران کی حاضری بھی چیک کی ۔ بعدازاں انہوں نے چک مبارک کے بنیادی مراکز صحت کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :