Live Updates

لوٹی ہوئی دولت کی واپسی ہر پاکستانی کی خواہش ہے،رانا عبدالسمیع

بدھ 17 جولائی 2019 19:06

لاہور۔17 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمارانا عبدالسمیع نے کہاہے کہ اداروں کو بدنام کرنا لیگی گروہ کا پہلے دن سے وطیرہ ہے ، مریم صفدر کے بھائیوں اور دیگر مفروروں نے لندن میں ایون فیلڈ کو فراری کیمپ بنایا ہوا ہے ، شریف فیملی اپنے لوٹ مار کے مال کے تحفظ کے لیے عوام کو بطور ایندھن استعمال کر نا چاہتی ہے مگر قوم ان کی حقیقت سے باخوبی آگاہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مریم کو اپنا وہ جھوٹ تو یاد ہو گا جب انہوں نے کہا تھا کہ ان کی انگلینڈ تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے،معزز جج کا بیان آنے کے بعد ابو بچائو مہم فلاپ ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کی لوٹی ہوئی دولت کی واپسی ہر پاکستانی کی خواہش ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر کرنے اور پاکستان کو ایک باوقار ملک کے طور پرپیش کرنے میںاہم کردار ادا کیاہے، اب اقوام عالم کو اعتماد ہے کہ پاکستانی قیادت ایماندار اور نیک نیت ہے یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ہر ملک میں پذیرائی مل رہی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات