Live Updates

منی لانڈرنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،عمران خان ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں،اعجازاحمد چوہدری

بدھ 17 جولائی 2019 19:07

منی لانڈرنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،عمران خان ملک کو استحکام ..
لاہور۔17 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) تحر یک انصا ف کے سینئر مرکز ی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور حکومت کی جانب سے جاری احتسابی عمل کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے ، وزیر اعظم عمران خان ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں، ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنا ضروری تھے، کیونکہ ملک و قوم کو قرضوں کے گرداب سے ہمیشہ کیلئے نکالنے کا وقت آگیا ہے، اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ اپنی سیاست کو خود اپنے ہاتھوں سے دفن کرنے پر تلی ہوئی ہیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی اگلی نسل کا خیال تھاکہ و ہ لوٹ مار کی دولت کے بل بوتے پر سیاست میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن تحریک انصاف کی جدوجہد کی وجہ سے ان دونوں کواپنی موروثی سیاست کوآگے بڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہے ، انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے جھوٹ کی بنیادوں پر اپنی سیاست کی بلند عمارت کھڑی کرنے کی کوشش کی جوزمین بوس ہو چکی ہے، شریف خاندان رشوت، دھمکی، بلیک میل، ریاست و عدلیہ پر دباؤ کے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے تاکہ ان کی اربوں کی منی لانڈرنگ بیرون ملک محفوظ رہے،انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ابتداء سے ہی کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا تھا جس پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا لیکن دس ماہ گزر جانے کے بعد اب پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات