سب سے پہلے کس شخص نے امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے کو کہا؟ انضمام نے بتا دیا

انڈر19میں کارکردگی دیکھ کر گرانٹ فلاور نے امام کو ٹیم میں شامل کرنیکاکہا:چیف سلیکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 جولائی 2019 19:51

سب سے پہلے کس شخص نے امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے کو کہا؟ انضمام نے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جولائی 2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ سب سے پہلے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے کا کہا اور اس کی سلیکشن کے وقت میں سائیڈ پر ہو گیا تھا، آپ اس کی کارکردگی دیکھیں اور ذاتیات پر مت جائیں۔تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ امام الحق امام الحق انڈر 19 کی ٹیم میں 2012ءسے تھا جبکہ وہ انڈر 19 کا نائب کپتان بھی تھا لیکن اس وقت میں تو چیف سلیکٹر نہیں تھا۔

انڈر 19 میں امام الحق کی کارکردگی دیکھتے ہوئے سب سے پہلے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا کہ اسے ٹیم میں ہونا چاہئے اور پھر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی انہیں ٹیم میں شامل کرنے کی بات کی لیکن امام الحق کے معاملے پر لوگوں نے بہت باتیں کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ یہ پہلا پاکستانی اوپنر ہے جس کا رن اوسط اتنے میچز کھیلنے کے باوجود 50 سے زائد ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ جب سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین نہیں تھے، امام الحق تب بھی انڈر 19 ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں بھی امام الحق نے بہتر پرفارمنس دی ہے اور آپ لوگ بھی اس کی کارکردگی دیکھیں، ذاتیات پر مت جائیں، بطور چیف سلیکٹر اگر میں نے کسی باصلاحیت کھلاڑی کو دانستہ نظرانداز کر دیا ہو تو واضح کر دوں کہ میری ترجیح پاکستان کرکٹ رہی ہے۔