ترکی کا قبرصی علاقے میں تیل و گیس کی تلاش جاری رکھنے کا اعلان

بدھ 17 جولائی 2019 21:57

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) ترک حکام نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی فنڈنگ منقطع کرنے اور رابطہ کاری میں کمی لانے کے باوجود قبرصی سمندری علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش جاری رکھی جائیگی۔

(جاری ہے)

ترک خبررساں ادارے کے مطابق قبرصی سمندری علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش جاری رکھنے کے تنازعے کی وجہ سے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ترکی کیساتھ ایئر ٹرانسپورٹ کے جامع معاہدے پر جاری مذاکرات کو معطل کر دیا ہے۔دوسری جانب ترکی نے قبرصی سمندر میں تین بحری جہاز روانہ کر دیے ہیں اور چوتھا جلد روانہ کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔