شمالی کوریا مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹے گا، امریکی امید

بدھ 17 جولائی 2019 22:04

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) امریکا نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شمالی کوریا جوہری پروگرام سے دستبرداری کے مذاکراتی عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ یہ بیان نئی امریکی اور جنوبی کوریائی فوجی مشقوں کے انعقاد کے اعلان پر دی گئی شمالی کوریائی دھمکی کے تناظر میں ہے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا نے منگل سولہ جولائی کو کہا تھا کہ وہ جوہری تجربات کے معطل سلسلے پر نظرثانی کرے گا، اگر امریکا اور جنوبی کوریا نے اگلے مہینے اپنی فوجی مشقوں کو شروع کیا۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ توقع ہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہوں گے تاکہ طے شدہ معاملات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :