انڈیا نے سری لنکا میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے لیگ میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا
سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم ایران نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنائی سری لنکا نے گروپ A میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں گروپ B میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم ایران کے ساتھ ہوگا ۔ پاکستان نے گروپ B میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں گروپ Aمیں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم انڈیا کے ساتھ ہوگا
بدھ 17 جولائی 2019 23:23
(جاری ہے)
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ جوکہ بطور ٹیم لیڈر ٹیم کے ساتھ سری لنکا میں موجود ہیں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں انڈیا کی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔
انڈیا کی ٹیم نے سری لنکا کے ساتھ کھیلے جانے والے میچ میں حیران کن پرفارمنس دیتے ہوئے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم سری لنکا کو ٹف ٹائم دیا تھا ۔ انڈیا کی ٹیم میچ کی نویں اننگز میں اپنی غلطی سے سری لنکا سے میچ ہار ی تھی۔ سری لنکا کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کررہی ہے ۔ فخر شاہ کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا۔ دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے لئے آج ریسٹ ڈے تھا ۔ اس لئے آج دونوں ٹیموں نے کولمبو میں موجود اس چر چ کا دورہ کیا جہاں پچھلے ماہ دہشت گردوں نے دھماکے کئے تھے ۔ اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کے ساتھ ٹیم آفیشلز بھی موجود تھے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.