ملاکنڈ،پاکستان تحریک انصاف کا حلقہ پی کے 101باجوڑ میںجلسہ کا انعقاد

بدھ 17 جولائی 2019 23:23

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کا حلقہ پی کے 101باجوڑ میں پاور شو، ہزاروں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی نکال کر تحصیل برنگ میمول میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا گیا،جس سے نامزد اُمیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 101باجوڑ انجینئر آجمل خان ، سابق ایجنسی کونسلر حاجی جمعہ سید اوراُتمان خیل یوتھ ونگ ملاکنڈ کے ڈویژنل صدر سمیع الرحمان اُتمان خیل سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انجینئر آجمل خان نے کہا کہ20جولائی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے اور آج کے عظیم الشان جلسے نے ثابت کردیا ہے کہ حلقہ پی کے 101باجوڑ تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سُنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے منتخب ایم این اے گل داد خان نے باجوڑ کے لئے سکولز ، روڈز ، پینے کے پانی کی اسکیموں سمیت تاریخی پیکجز منظور کرائیں ہیںجس سے حلقے کے عوام کی حالت زندگی بہتر ہو جائیگی اور ہماری آنی والی نسلیں تعلیم کے زیور سے آشنا ہو کر ملک و قوم کے ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ باجوڑ کے تمام قوموں نے انجینئر آجمل خان پر مکمل اعتماد کیا ہے۔