پشاور،ضمانت قبل ازگرفتاری خارج،ملک صنوبرسمیت تین افرادگرفتار

بدھ 17 جولائی 2019 23:26

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محب جان نے قبائلی رہنما ملک صنوبرانکے بھائی علی حیدراورچچایارجان کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد کردی جس پرمقامی پولیس نے تینوں ملزمان کی فرارکی کوشش ناکام بناکراحاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جب فاضل جج نے تینوں ملزمان کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست کی سماعت شروع کی توانکے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ 14جون 2019ء کو شیرمحمد ولد فقیرمحمدکی جانب سے تھانہ بیزئی مہمندمیں ملزمان ملک صنوبرانکے والد زرجان،بھائی علی حیدر،حضرت علی اور چچایارجان کے خلاف ایف آئی آردرج ہوئی زرجان اور اسکابیٹاحضرت علی گرفتارہوچکے ہیں جبکہ دیگرتین ملزمان گرفتارنہیں ہوئے لہذااستدعاہے کہ ان کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکی جائے اورمقامی پولیس کوانکی گرفتاری سے روکاجائے مستغیث کے وکیل سرفرازایڈوکیٹ نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی مخالفت کی دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے تینوں ملزمان کی ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی جس پر پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتارکرکے جیل منتقل کردیا۔