میپکوٹاسک فورسزنے 149بجلی چورپکڑلئے ،42لاکھ 10ہزارروپے جرمانہ عائد

بدھ 17 جولائی 2019 23:43

ملتان ۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 149 بجلی چور پکڑ لئے۔2 لاکھ26 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 42 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد ۔ دو بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔ صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔

16جولائی2019؁ء کو ملتان میں12گھریلواورکمرشل صارفین کو 24916 یونٹس چوری کرنے پر 523451روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں23گھریلواورکمرشل صارفین کو28008یونٹس چوری کرنے پر406113روپے جرمانہ ،وہاڑی میں 15 گھریلو ، کمرشل اور صارفین کو23579یونٹس چوری کرنے پر404246 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج ،بہاولپورمیں12گھریلواورکمرشل صارفین کو32637یونٹس چوری کرنے پر701337روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج ،ساہیوال میں18گھریلواورکمرشل صارفین کو28305 یونٹس چوری کرنے پر584696روپے جرمانہ ، رحیم یار خان میں18گھریلواورکمرشل صارفین کو18206یونٹس چوری کرنے پر313520روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں19 گھریلو اور کمرشل صارفین کو35642یونٹس چوری کرنے پر624531روپے جرمانہ ،بہاولنگرمیں 12 گھریلوصارفین کو11655یونٹس چوری کرنے پر212720روپے جرمانہ اورخانیوال میں20 گھریلو صارفین کو23357یونٹس چوری کرنے پر439810روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔